فن (جمع: فنون) کا لفظ انسان کے کسی ہنر کے لیے استعمال ہوتا ہے اور فنیات سے مراد سائنس سے برعکس وہ علوم ہیں جن میں انسان کی اپنی فطری صلاحیت ، قوت اختراع اور جمال طبع کا دخل حاوی ہوتا ہے ۔ فن کی کوئی غیر متنازع تعریف بیان کرنا مشکل ہے کہ فنیات اور سائنس کے درمیان حد فاصل ناقابل عبور نہیں کیونکہ ہر فن اپنی انتہا پر پہنچ کر سائنس بن جاتا ہے ۔
| ویکی ذخائر پر فن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Source: This content is adapted from زمرہ:فن on Wikipedia
Licensed under Creative Commons Attribution-ShareAlike 4.0 International (CC BY-SA 4.0)